سندھ کا وزیراعلیٰ کون ہو گا ؟ بلاول بھٹو نے ایسے شخص کو نامزد کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

سندھ کا وزیراعلیٰ کون ہو گا ؟ بلاول بھٹو نے ایسے شخص کو نامزد کر دیا کہ کوئی ...
سندھ کا وزیراعلیٰ کون ہو گا ؟ بلاول بھٹو نے ایسے شخص کو نامزد کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کیلئے  سیدمراد علی شاہ کو ایک مرتبہ پھر  نامزد کر دیاہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سندھ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہواجس میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سید  مراد علی شاہ کو ایک بار پھر  وزیراعلیٰ سندھ جبکہ آغا سراج درانی کو بھی دوسری مرتبہ سپیکر سندھ اسمبلی کے لئے امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے تاہم پیپلز پارٹی نے ڈپٹی سپیکر کے لئے سیدہ شہلا رضا کی جگہ ضلع سجاول سے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ لغاری کو امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ ریحانہ لغاری سے قبل سیدہ  شہلا رضا 2013 سے 2018 تک ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کے فرائض انجام دیتی رہی ہیں۔ قائم مقام گورنر  آغا سراج درانی 13 اگست کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلا چکے ہیں جس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کےسابق وزیرناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے  دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور سب سے بات چیت ہوگی، ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت سازی کے لیے تیار ہیں لیکن کچھ شرائط ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کو 21 یونٹوں میں تقسیم کرنے کی بات کرتی ہے لیکن انھیں سندھ کی تقسیم کے مطالبے سے دست بردار ہونا ہوگا جبکہ عوام نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) کو مسترد کردیا ہے۔یاد 

 رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپنی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی 73 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔پی پی پی کو انتخابات میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ تعداد سے زائد نشستیں حاصل ہوئی ہیں جس کے باعث وہ بغیر کسی اتحاد کے صوبے میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔دوسری طرف  پنجاب میں وزیراعلیٰ نام سامنے نہیں آ سکاجبکہ  پی ٹی آئی کا کہناہے کہ اس پر ابھی مشاورت جاری ہے اور عمران خان خود وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان کریں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں