پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن، کشتی پر پھنسے افراد کو بچالیا

پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن، کشتی پر پھنسے افراد کو بچالیا
پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن، کشتی پر پھنسے افراد کو بچالیا

  

کراچی ( ویب ڈیسک)پاک بحریہ نے کراچی ہاربر میں ریسکیو آپریشن کرکے مہمند شاہ بخاری نامی کشتی پر پھنسے افراد کو ریسکیو کرلیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمند شاہ بخاری نامی کشتی تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ، جس کے بعد کشتی پر سوار 22 افراد کے ڈوبنے کا خدشہ تھا ۔پاک بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بہت سے افراد کو بچا لیا ۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے آپریشنز کی انجام دہی میں بھی پیش پیش رہتی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی