پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے وزارت اعلیٰ کے معاملے پرعمران خان کا فیصلہ تسلیم کرلیا

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے وزارت اعلیٰ کے معاملے پرعمران خان کا فیصلہ تسلیم ...
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے وزارت اعلیٰ کے معاملے پرعمران خان کا فیصلہ تسلیم کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے محمود خان کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کے عمران خان کے فیصلے کو تسلیم کر لیا ہے۔
عاطف خان کے قریبی رشتے داروسابق سینئر وزیرشہرام ترکئی نے نجی ٹی وی چینل’ جیونیوز‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اورمحمود خان سے کل میری اورعاطف خان کی ملاقات ہوئی ہے،نئے پاکستان،صوبے کی ترقی اورپارٹی کیلئے ہمیشہ سرتسلیم خم ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے ہم پرواضح کیا گیا کہ محمود خان عمران خان کا امیدوارہے کسی اورکا نہیں،وزارت اعلیٰ کے معاملے پرعمران خان کا ہرفیصلہ قبول ہے،عمران خان اورمحمود خان کوبتاچکے ان کے ساتھ مل کرکام کرینگے،گروپ بندیوں کے قائل نہیں،ہماری پرویزخٹک سے ابھی تک کوئی ملاقات نہیں ہوئی،ہم نے پرویز خٹک کے ساتھ 5 سال ڈٹ کرکام کیا ہے ،معاملات طے ہوچکے جس نے وفاق میں جانا تھا چلاگیا،ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم کام کرنے والے لوگ ہیں۔