سہیل وڑائچ نے بھی جیو نیوز چھوڑ دیا، کس چینل میں جا رہے ہیں؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

سہیل وڑائچ نے بھی جیو نیوز چھوڑ دیا، کس چینل میں جا رہے ہیں؟ تہلکہ خیز خبر آ ...
سہیل وڑائچ نے بھی جیو نیوز چھوڑ دیا، کس چینل میں جا رہے ہیں؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کے بعد سہیل واڑئچ کے جیو نیوز چھوڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور  وہ بھی حامد میر کیساتھ ’جی این این‘ کیساتھ منسلک ہونے جا رہے ہیں۔

سہیل وڑائچ کو جیو نیوز کے پروگرام ’ایک دن جیو کیساتھ‘ سے شہرت ملی اور گزشتہ سال اگست میں وہ دنیا نیوز چھوڑ کر دوبارہ جیو کیساتھ منسلک ہو گئے تھے۔نیوز ویب سائٹ جرنلزم پاکستان کے مطابق انہوں نے ایک مرتبہ پھر جیو نیوز کو خیرآباد کہہ دیا ہے اور گورمے بیکرز کی جانب سے شروع ہونے والے چینل ’جی این این‘ کیساتھ منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ 

سہیل وڑائچ کی جانب سے جیو نیوز سے استعفے اور نئے چینل کیساتھ منسلک ہونے کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اعلان کر دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حامد میر اور منیب فاروق بھی جیو نیوز کو چھوڑ کر جی این این کیساتھ منسلک ہو گئے ہیں جبکہ سماءنیوز کے اینکرپرسن ندیم ملک نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے اور ان کے بارے میں بھی یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ جی این این جوائن کریں گے یا پھر جیو میں جائیں گے۔
اسی طرح دنیا نیوز کی خوبرو اینکرپرسن عظمیٰ نعمان نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کر دیا ہے کہ دنیا نیوز ہی کے اجمل جامی نے انہیں ’جی این این‘ کیساتھ اپنے نئے سفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔