امریکا، سیاٹل کے ایئرپورٹ سے ’’چرایا‘‘گیا کمرشل طیارہ گر کر تباہ

امریکا، سیاٹل کے ایئرپورٹ سے ’’چرایا‘‘گیا کمرشل طیارہ گر کر تباہ
امریکا، سیاٹل کے ایئرپورٹ سے ’’چرایا‘‘گیا کمرشل طیارہ گر کر تباہ

  

سیاٹل(آن لائن) امریکی شہر سیاٹل کے سی ٹیک ائیرپورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئی لینڈمیں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیارے کی ’’چوری‘‘ کی رپورٹ کے 15 منٹ بعد ہی کیٹرون آئی لینڈ کے قریب سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔امریکی لڑاکا طیارے ایف15 نے بھی بغیر اجازت اڑنے والے طیارے کا تعاقب شروع کیا،تاہم اس سے قبل ہی وہ گر کر تباہ ہوگیا۔اس حوالے سے سی ٹیک ایئرپورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ’’ایک ایئرلائن کے ملازم نے بغیر اجازت سی ٹیک ایئرپورٹ سے ایک طیارہ اڑایا‘جس میں کوئی مسافر نہیں تھا، جو گرکر تباہ ہوگیا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر معمول کا آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔تباہ ہونے والا طیارہ الاسکا ایئرلائنز کا تھا، ایئرلائن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہم طیارہ اڑائے جانے کے واقعے سے آگاہ ہیں،لیکن اس میں کوئی مسافر نہیں تھا۔

مزید : بین الاقوامی