بھارت، ریاست کیرالہ میں سیلاب، 29 افراد ہلاک، فوج طلب 

بھارت، ریاست کیرالہ میں سیلاب، 29 افراد ہلاک، فوج طلب 
بھارت، ریاست کیرالہ میں سیلاب، 29 افراد ہلاک، فوج طلب 

  

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے،ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے فوج طلب کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مون سون بارشوں کے نہ تھمنے والے سلسلے نے دارالحکومت سمیت متعدد ریاستوں میں معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔جنوبی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں سے جمع ہونیوالے پانی کی سطح 2 ہزار 400 فٹ بلند ہونے پر مجبوراً ڈیم کے دروازے کھولنے پڑے۔محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ 26 سال میں پہلی بار کیرالا کے ضلع اڈوکی میں ڈیم کے دروازے کھولنے پڑے جس کی وجہ سے پانی کا سیلابی ریلا کئی دیہات کو بہا کر لے گیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں مٹی کے تودے کے ملبے تلے دب کر ہوئی ہیں جس میں 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور 10 افراد مختلف حادثات میں ہلاک ہوئے۔

مزید : بین الاقوامی