شو بز اور ماڈلنگ کی دنیا میں شہرت پانے والے تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے سید عباس جعفری سیاست میں اپنے آپ کو کہاں دیکھتے ہیں؟ان کی زبانی ہی جانتے ہیں

شو بز اور ماڈلنگ کی دنیا میں شہرت پانے والے تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے ...
شو بز اور ماڈلنگ کی دنیا میں شہرت پانے والے تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے سید عباس جعفری سیاست میں اپنے آپ کو کہاں دیکھتے ہیں؟ان کی زبانی ہی جانتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یاست میں دلچسپی اب صرف عام آدمی یا سیاست دانوں تک محدود نہیں رہی بلکہ شوبز اور سپورٹس سٹارز بھی نہ صرف سیاست میں دلچسپی لینے لگے ہیں بلکہ وقتاً فوقتاً سیاسی میدان میں قسمت بھی آزماتے رہتے ہیں، گلوکار ابرارالحق سے لے کر اداکار حمزہ علی عباسی تک بہت سے سٹارز اس وقت ملکی سیاست میں متحرک ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ’’ کھلاڑی‘‘ بن کر ’’نئے پاکستان ‘‘ کے لئے جدوجہد کرتے نظر آتے ہیں ،معروف گلوکار ابرار الحق نے تو دو مرتبہ ناروال سے قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑا تاہم بد قسمتی سے انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی لیکن کراچی سے تعلق رکھنے والے مشہور ماڈل اور ریمپ سٹار سید عباس جعفری کی قسمت کا ستارہ بلندیوں پر ہے ،عباس جعفری پہلی بار سیاسی میدان میں اترے اور میدان مار لیا، وہ حالیہ انتخابات میں کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔شو بز اور ماڈلنگ کی دنیا میں شہرت پانے والے سید عباس جعفری سیاست میں اپنے آپ کو کہاں دیکھتے ہیں؟ان کی زبانی ہی جانتے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ویڈیو گیلری -