نفسیاتی مریض حاجی نے باب کعبہ پر چھلانگ لگا دی،پولیس نے گرفتارکرلیا

نفسیاتی مریض حاجی نے باب کعبہ پر چھلانگ لگا دی،پولیس نے گرفتارکرلیا
نفسیاتی مریض حاجی نے باب کعبہ پر چھلانگ لگا دی،پولیس نے گرفتارکرلیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ مکرمہ کی پولیس نے بتایا ہے کہ حج کے لیے آئے ایک شخص نے زائرین کے ھجوم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چھلانگ لگا کر باب کعبہ پر چڑھ دوڑا، تاہم پولیس نے اسے وہاں سے اتار لیا اور اس کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کا کہناتھا کہ باب کعبہ پر چڑھنے والا شخص نفسیاتی مریض ہے۔اس کے باب کعبہ پر چھلانگ لگانے کے واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ صحن مطاف میں زائرین کے غیرمعمولی ھجوم کے باعث ایک شخص نے مطاف کی ممنوعہ حدود سے آگے بڑھ کر باب کعبہ پر چھلانگ لگائی۔ تاہم موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے نیچے اتار لیا۔ پولیس سے بات کرتے ہوئے اس شخص نے باب کعبہ پر چھلانگ لگانے پر معذرت کی اور کہا کہ وہ نفسیاتی عوارض کا شکار ہے۔

مزید : عرب دنیا