کشمیر میں غیرریاستی عناصر آباد نہیں ہونے دیں گے: میر واعظ عمر فاروق 

کشمیر میں غیرریاستی عناصر آباد نہیں ہونے دیں گے: میر واعظ عمر فاروق 
کشمیر میں غیرریاستی عناصر آباد نہیں ہونے دیں گے: میر واعظ عمر فاروق 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سرینگر(آن لائن)حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد نہیں ہونے دیں گے۔

سری نگر میڈیا کے مطابق اپنے یک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں حریریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافک حیثیت کوئی تبدیل نہیں کرسکتا‘لہذا غیرریاستی عناصرکو آباد کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت غیر کشمیریوں کو مستقل کشمیری بنانا چاہتی ہے،جبکہ بھارتی آئین کے تحت کوئی غیر کشمیری کشمیر میں جائیداد نہیں خرید سکتا۔ کشمیر میں کسی غیر ریاستی کو ووٹ دینے کا حق بھی نہیں ہے۔

مزید : قومی