محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی ،غربت میں پلے بلند حوصلہ نوجوان کی عزم و ہمت کی ایسی بے مثال داستان کہ آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے
دنیا میں جو بھی انسان محنت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے ثمر دیتا ہےاور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی، غربت راستے میں حائل نہیں ہوتی اور گھر کی پریشانیاں بھی رکاوٹ نہیں بنتی اگر آپ کے عزائم بلند ہوں ،جذبات سچے ہوں ،محنت اورجدوجہد کرنے کا مزاج ہو،زندگی میں کچھ بننے کا سچا جذبہ موجود ہو تو کوئی مشکل، مشکل نہیں رہتی۔بلاشبہ قوموں کی مجموعی کامیابی یا ناکامی میں نوجوان طبقہ ہمیشہ سے کلیدی ادا کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا،کہا جاتا ہے کہ جس ملک یا قوم کا نوجوان بگڑ جائے پھر کوئی زمینی طاقت اسے ترقی سے ہمکنار نہیں کرسکتی،اسی لئے دنیا کی ترقی یافتہ قومیں اور ملک معاشرے کی ترقی، استحکام اور امن کے قیام کے لئے اپنے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے خاص اقدامات کرتے ہیں کیوں کہ اگر نوجوان درست ڈگر سے ہٹ جائیں تو معاشرہ عدم استحکام کا شکار ہو کر رہ جاتا ہے اور ترقی کی رفتار بھی رک جاتی ہے ۔پاکستان میں بھی ایسے باصلاحیت اور بلند حوصلہ نوجوان کثرت سے موجود ہیں جو ستاروں پر کمند ڈالنے کا عزم لئے ہوئے ہیں ،آج ہم ایک ایسے ہی نوجوان سے آپ کی ملاقات کرا رہے ہیں جس نے بسوں میں چپس، جوس اور گلی محلوں میں مکئی کے چنے بیچ کر نہ صرف سی ایس ایس کیا بلکہ اب وہ ایک ایسا شاندار کام کر رہا ہے کہ آپ بھی اسے داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔