قرآن کریم ، ایک زندہ و جاوید معجزہ ،عرب ملک میں ذہنی توازن کھونے والے نوجوان کی کہانی

قرآن کریم ، ایک زندہ و جاوید معجزہ ،عرب ملک میں ذہنی توازن کھونے والے ...
قرآن کریم ، ایک زندہ و جاوید معجزہ ،عرب ملک میں ذہنی توازن کھونے والے نوجوان کی کہانی

  

قرآن کریم ا س رب عظیم عزوجل کا بے مثل کلام ہے جو اکیلا معبود، تنہا خالق اور ساری کائنات کا حقیقی مالک ہے، وہی تمام جہانوں کو پالنے والا اور پوری کائنات کے نظام کو مربوط ترین انداز میں چلانے والا ہے۔ دنیا و آخرت کی ہر بھلائی حقیقی طور پر اسی کے دست قدرت میں ہے اس نے اپنا یہ کلام انبیا کے سردار، دو عالم کے تاجدار، حبیب بے مثال ﷺ پر نازل فرمایا تاکہ اس کے ذریعے آپﷺ لوگوں کو اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور دین حق کی پیروی کرنے کی طرف بلائیں اور شرک و کفر و نافرمانی کے انجام سے ڈرائیں ۔لوگوں کو کفرو شرک اور گناہوں کے تاریک راستوں سے نکال کر ایمان اور اسلام کے روشن اور مستقیم راستے کی طرف ہدایت دیں اور ان کےلئے دنیا و آخرت میں فلاح و کامرانی کی راہیں آسان فرمائیں۔اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ قرآن پاک ایک زندہ معجزہ ہے ،اس کتاب میں کوئی شک نہیں، کوئی شبہ نہیں، کوئی تامل نہیں، یہ تو کلام الٰہی ہی ہے ،مانیں نہ مانیں ؟اس لئے کہ اس کا بدل نہیں ، پھر جو احوال اس نے بیان کردیئے ان سے دنیا بے خبر تھی، زمانہ گذشتہ کی جو باتیں وہ بیان کرتا ہے ان سے کوئی آگاہ نہیں تھا، جن واقعات کو اس نے دہرایا ان سے کسے واقفیت تھی؟ آنے والے وقت کی جو یقینی پیشین گوئیاں اس نے کیں، ان کو کون جھٹلاسکتا ہے، انسانیت کو جودرس اس نے دیا وہ کون دے سکتا تھا؟ انسانوں کی فلاح کا جو نسخہ اس نے بتایا وہ کسی اور کے پاس کہاں تھا؟ زندگی کی جو ترتیب اس نے قائم فرمائی اس ترتیب کو کون جانتا تھا؟ وہ جو کہتا ہے ، وہ جو بیان کرتا ہے، وہ جو بتاتا ہے، وہ سچ ہوتا ہے، سچ کے سوا کچھ نہیں ہوتا، اس لیے کہ یہ علیم وخبیر کا بیان ہے، اس کی فراہم کردہ اطلاعات ہیں، ان میں بال برابر بھی کمی نہیں ہوسکتی، کسی بیشی کا تصور نہیں، اس کا کہاحرفِ آخر ہے، اس کا بیان مکمل اور کامل ہے۔عرب ملک میں پاگل ہونے والا نوجوان جسے سب کچھ بھول گیا مگر یاد ہے تو صرف قرآن، اسپاگل نوجوان کی تلاوت سن کر آپ اس  ویڈیو کو  شیئر کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : وڈیو گیلری