دنیا کا وہ ملک جہاں بغیر شادی کے ماں بننے والی لڑکیوں کی تعداد شادی کے بعد ماں بننے والی لڑکیوں سے بڑھ گئی، کون سی جگہ ہے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قیامت بے حد قریب آگئی

دنیا کا وہ ملک جہاں بغیر شادی کے ماں بننے والی لڑکیوں کی تعداد شادی کے بعد ماں ...
دنیا کا وہ ملک جہاں بغیر شادی کے ماں بننے والی لڑکیوں کی تعداد شادی کے بعد ماں بننے والی لڑکیوں سے بڑھ گئی، کون سی جگہ ہے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے قیامت بے حد قریب آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(نیوز ڈیسک)نسل انسانی کے بقاءکیلئے قدرت نے شادی کا خوبصورت رشتہ تخلیق کیا ہے مگر اہل مغرب الٹی سمت میں چلتے ہوئے اتنی دُور چلے گئے ہیں کہ اب ان کے معاشرے میں شادی کا لفظ ہی بے معنی ہو کر رہ گیا ہے۔ صورتحال کی خرابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ متعدد یورپی ممالک میں بغیر شادی کے ماں بننے والی خواتین کی تعداد شادی شدہ ماﺅں سے کہیں آگے نکل گئی ہے۔

یورپین یونین کے ادارہ برائے سٹیٹسٹکس ”یورو سٹیٹ“ کے مطابق 2016ءمیں یورپی یونین کے 27ممالک میں غیر شادی شدہ خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد 43فیصد تھی لیکن آٹھ ممالک، جن میں فرانس ، نیدرلینڈز ، ڈنمارک ، سویڈن اور پرتگال بھی شامل ہیں ، میں 50فیصد سے زائد خواتین کی ہاں بچوں کی پیدائش شادی کے بغیر ہوئی۔ تازہ ترین اعدادوشمار سے پتا چلتا ہے کہ برطانیہ میں شادی کی بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد اس ملک کی تاریخ میں ریکارڈ لیول پر پہنچ گئی ہے۔ غیر شادی شدہ ماﺅں کی تعداد کے لحاظ سے فرانس سرفہرست سے جہاں تقریباً 60فیصد خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش شادی کے بغیر ہو رہی ہے۔ فرانس کی بعد اس فہرست میں بلغاریہ ، سلووینیا اور ایسٹونیا کا نمبر ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس