سلمان خان نے اپنے بہنوئی کے لیے ایسا کام کردیا کہ بہن ارپتا خوش ہو گئیں

سلمان خان نے اپنے بہنوئی کے لیے ایسا کام کردیا کہ بہن ارپتا خوش ہو گئیں
سلمان خان نے اپنے بہنوئی کے لیے ایسا کام کردیا کہ بہن ارپتا خوش ہو گئیں

  

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ ادا کار سلمان خان نے اپنے بہنوئی ایوش شرما کی فلم لوراتری کی پروموشن شروع کر دی ۔

میڈیا کے مطابق پروموشن کی پریس کانفرنس میں انھوں نے یہ کہہ کر اپنی بہن ارپتا اور ان کے بیٹے آہل کو مدعو کیا کہ اب ہیرو کے شادی شدہ ہونے سے اس کی امیج پر کوئی فرق نہیں پڑتا اور ساتھ ہی مذاق ہی مذاق میں جیجا جی کو یہ بھی سمجھا دیا کہ وہ ان کے نقشِ قدم پر نہ چلیں کیونکہ وہ ان کی بہن کے شوہر ہیں ٗ بیچارے جیجا جی بمشکل مسکرا کر رہ گئے۔ جب سلمان سے ’’بھارت ‘‘فلم چھوڑنے والی پریانکا کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے انتہائی سادگی سے جواب دیا کہ اچھا ہوا کہ پریانکا کی شوٹنگ شروع نہیں کی گئی تھی لیکن جو بھی ہوا اچھا ہوا۔ اب پریانکا انڈیا میں کام کریں یا باہر وہ ملک کا نام تو روشن کر ہی رہی ہیں۔

مزید : تفریح