بچوں کا کھیل سمجھ کر میں نے ایک دفعہ یہ گیم کھیلی تو مجھے بدروح چمٹ گئی، اس نے میرا پیچھا کیا اور۔۔۔ آدمی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر انسان کانپ اُٹھے

بچوں کا کھیل سمجھ کر میں نے ایک دفعہ یہ گیم کھیلی تو مجھے بدروح چمٹ گئی، اس نے ...
بچوں کا کھیل سمجھ کر میں نے ایک دفعہ یہ گیم کھیلی تو مجھے بدروح چمٹ گئی، اس نے میرا پیچھا کیا اور۔۔۔ آدمی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر انسان کانپ اُٹھے

  

نیویارک(نیوز ڈیسک) جادو ٹونے کا وجود کسی نا کسی شکل میں دنیا کے ہرحصے میں پایا جاتا ہے لیکن مغربی ممالک میں عام پائی جانے والی ایک گیم اس حوالے سے خاص طور پر حیران کن ہے۔ اسے ویجا بورڈ (Ouija Board) کہتے ہیں، جس کے ذریعے روحوں اور غیر مرئی مخلوقات سے رابطے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اگرچہ سائنس دان اسے ایک شعبدہ بازی قرار دیتے ہیں لیکن بعض لوگ اس پر واقعی یقین رکھتے ہیں۔ امریکی شہری جان ہاورڈ بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں، مگر وہ کہتے ہیں کہ ویجا بورڈ پر ان کا یقین سنی سنائی باتوں کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی زندگی کے خوفناک حقیقی تجربے کی وجہ سے ہے۔ وہ اپنی کہانی کچھ یوں بیان کرتے ہیں:

”بہت سال پہلے ، جب میں ایک نو عمر لڑکا تھا ، میں نے یہ سوچتے ہوئے ویجا بورڈ پر کھیلا کہ یہ ایک گیم ہے لیکن یہ میری زندگی کا بدترین تجربہ ثابت ہوا۔ جس بدروح سے ہم نے رابطہ کیا وہ میرے پیچھے پڑ گئی اور کئی سال تک میرا تعاقب کرتی رہی۔ وہ کچھ ایسے میرے ساتھ چمٹ گئی تھی کہ میں کئی سال تک اس کے نرغے میں رہا۔

میں نے ایک بار کے تجربے کے بعد ویجا بورڈ کو کبھی ہاتھ لگانے کی ہمت نہیں کی۔ آپ سچ پوچھیں تو ہمیشہ کیلئے مجھے اس سے نفرت ہوگئی۔مجھے یقین ہے کہ یہ بورڈ کسی اور دنیا سے ہمارا رابطہ کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور میں ان کو خطرناک سمجھتا ہوں۔ میں ایسے لوگوں کو بھی جانتا ہوں جو کہتے ہیں کہ ویجا بورڈ کے ذریعے وہ دنیا سے رخصت ہونے والے اپنے پیاروں کی روحوں سے بھی بات کر چکے ہیں۔ بہرحال، میں تو آپ سے یہی کہوں گا کہ کبھی بھول کر بھی اس کے قریب نا جائیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس