ہاسٹل میں معذور لڑکیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار ،یہ شرمناک حرکت کرنے سے پہلے وہ لڑکیوں کو کیا چیز دکھاتا تھا ؟جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ہاسٹل میں معذور لڑکیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار ،یہ شرمناک حرکت کرنے ...
ہاسٹل میں معذور لڑکیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار ،یہ شرمناک حرکت کرنے سے پہلے وہ لڑکیوں کو کیا چیز دکھاتا تھا ؟جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھوپال کے ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں میں سنے و بولنے سے معذور لڑکیوں سے ہوئے ریپ کے واقع میں ایک اور سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ ملزم اشونی شرما فحش ویڈیو دکھاکر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرتا تھا۔ اس طرح وہ کئی لڑکیوں کو اپنی حوس کا شکار بنا چکا ہے۔ اب تک سامنے آچکی تین سننے ،بولنے سے معذور لڑکیوں نے سائن لینگویج کے ذریعے یہ الزام لگائے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان لڑکیوں نے ایک دیگر لڑکی کے ساتھ بھی جنسی استحصال ہونے کی بات پولیس کو بتائی ہے۔ بھوپال کے اودھ پوری میں جس ہاسٹل میں یہ واقعہ سامنے آیا ہے وہ سرکاری مدد پر چلتا تھا۔ اسی ہاسٹل کی دو لڑکیوں نے بھوپال میں اودھپوری تھانے کے بعد اندور کے ہیرا نگر تھانے میں بھی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ یہ دونوں سگی بہنیں ہیں۔شکایت کے مطابق ملزم ہاسٹل مینجمینٹ اشونی شرما نے ان دونوں کا جنسی استحصال کیا۔ ان دونوں بہنوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اشونی شرما نے ہاسٹل کی ایک دیگر طالبہ کے ساتھ بھی زیادتی کی تھی اور پھر اس کا اسقاط حمل کرا دیا تھا۔ وہ طالبہ اب لاپتہ ہے اس کی تلاش جاری ہے۔اس سے پہلے ریپ معاملے کے ملزم اشونی شرما کے دو دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے اسے جمعہ کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے اسے دو دن کی ریمانڈ پر پولیس کو سونپ دیا۔ ملزم ہاسٹل مینجمینٹ پر تین ایف آئی آر درج چکی ہے۔

مزید : بین الاقوامی