شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا جائے گا یا نہیں ؟تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا جائے ...
شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا جائے گا یا نہیں ؟تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان میانوالی کی نشست رکھیں گے جبکہ باقی 4 نشستیں چھوڑ دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نےبنی گالہ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی جائیگی،شہبازشریف،بلاول بھٹو، خورشید شاہ کو بھی دعوت دی جائے گی،پارلیمان کو مضبوط بنانے کیلئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے،اپوزیشن کے جو بھی مطالبات ہیں ان پر غور و فکر کیاجائیگا،اس حوالے سے عمران خان بھی کہہ چکے ہیں اپوزیشن کی ہر ڈیمانڈ پر غور کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ڈپٹی سپیکرکاعہدہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس رہے گا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے 3 نام فائنل کرلیے ہیں، صبح تک حتمی نام کا اعلان کر دیںگے ،کل صبح تک ڈپٹی سپیکرکے لیے نام فائنل کردیا جائے گا،وزیراعظم کے انتخاب میں ہم 180 سے زیادہ ووٹ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں سب سے اہم ادارہ پارلیمنٹ ہے،وزیراعظم خود ایوان کوایک گھنٹے کے لیے جواب دیا کریں گے،پاکستان کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے، سب سے پہلا ٹارگٹ معیشت اورروز گار کے مواقع پیدا کرنا ہے،اس حوالے سے اسد عمر مختلف مالیاتی اداروں سے بات چیت کر رہے ہیں،عمران خان کی رہائش گاہ سے متعلق سیکیورٹی ایشوز ہیں،سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ آنے کے بعد بتایا جائے گا کہ وہ کہاں رہیں گے، وزیراعظم ہاؤس،گورنرہاؤسز، چیف سیکریٹری ہاؤسزکے اخراجات میں کمی کی جائیگی۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس 15اگست کوہوگا،جبکہ پی ٹی آئی کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور میں 14 اگست کی شام بلایا گیا ہے، آج بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پرمشاورت ہوئی،وزیر اعلیٰ کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا ۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد