کرنل شیر خان شہید کے بھائی نے منظور پشتین کو زور دار جھٹکا دے دیا

کرنل شیر خان شہید کے بھائی نے منظور پشتین کو زور دار جھٹکا دے دیا
کرنل شیر خان شہید کے بھائی نے منظور پشتین کو زور دار جھٹکا دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرنل شیر خان شہید کے بھائی نے منظور پشتین کو شہید کے مزار پر جانے سے روک دیا ۔مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی اسد کھرل نے ایک ویڈ یو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرنل شیر خان شہید کے بھائی نے مزار کی حدود میں کھڑے ہو کر اندر آنے والے لوگوں اور منظور پشتین کو روک دیا اور کہا کہ آپ لوگ سوشل میڈ یا پر ملک کے خلاف زہر اگل رہے ہیں ،آپ لوگوں نے پختون قوم کو بدنام کردیا ۔اس موقع پر لوگوں نے کچھ بات کرنا چاہی تو انہوں نے وزیر ستان کے پٹھانوں میں کرنل شیر خان شہید کا بھائی ہوں ،میں آپ کے پاس آچکا ہوں ،میں نے تین تین گھنٹے آپ کے ریڈیو پر انٹر ویو دئیے ،میں نے یہ کام اس قوم کی خاطر،پٹھانوں کی خاطراور صوابی کے لوگوں کے لیے کیا ۔
واضح رہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید (1970–1999) پاکستان کے صوبہ سرحد کے ضلع صوابی ایک گاوں کرنل شیر کلی پرانا نام نواں کلی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1999 میں بھارت کے خلاف کارگل کے معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پاک فوج کا اعلی ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر کا اعزاز حاصل کیا۔
ویڈ یو دیکھیں

مزید :

قومی -