نیشنل مینارٹی ڈے کے موقع پر جیلانی پارک لاہور میں جشن آزادی تقریب کا انعقاد،مسلم و مسیحی رہنماؤں اور ڈی سی لاہور کی شرکت

نیشنل مینارٹی ڈے کے موقع پر جیلانی پارک لاہور میں جشن آزادی تقریب کا ...
نیشنل مینارٹی ڈے کے موقع پر جیلانی پارک لاہور میں جشن آزادی تقریب کا انعقاد،مسلم و مسیحی رہنماؤں اور ڈی سی لاہور کی شرکت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل مینارٹی ڈے کے موقع پر جشن آزادی کے سلسلہ میں خصوصی تقریب جیلانی پارک لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی تمام مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں اور مسلم رہنماؤں نے شرکت کی، قومی یکجہتی کے اظہار کیلئے تقریب کو’’ا س پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں‘‘ کا عنوان دیا گیا،اس اہم تقریب کا اہتمام،سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی ، باباگورونانک جی ویلفیئر سوسائٹی ، کیتھڈرل چرچ لاہور، پریسبٹیرین چرچ ، شری کرشنا مندر ، بالمیکا سوامی مندر لاہور، منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز نے مشترکہ طور پر کیا۔

تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق، عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، ، تحریک انصاف کے رہنماولید اقبال،چوہدری عبد الغفور میو،عنصر ظہور،ہمایوں میر، علامہ عبد المصطفیٰ چشتی ،علامہ زبیر عابد،علامہ زبیر احمد ظہیر،مخدوم عاصم،اے ڈی پی ایچ اے ، ظہور عنصر بٹ ،ہمایوں میر،سردار عطر سنگھ،سردار رنجیت سنگھ ،سردار جسپال سنگھ ،شیخ اظہر محمود شہزاد رسول،حاجی محمد اسحق،راجہ محمد زاہد، عبدا لحفیظ چوہدری اور سکھ بچوں کی کثیر تعداد نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے آغاز تمام رہنماؤں نے مل کر قومی ترانہ پڑھا،رہنماؤں نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے بھی لگائے، ملی نغمے بھی گائے گئے اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں،تمام مذاہب کے رہنماؤں نے اپنے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق دعا مانگی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار بشن سنگھ نے کہاکہ پنجاب ہمارے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کی سر زمین ہے،ہمارا اس مٹی سے روحانی عقیدت کا رشتہ ہے ،ہمیں اس کے ذرے ذرے سے پیار ہے یہ ہماری شان اور آن ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہاکہ وطن عزیز میں بسنے والے غیر مسلم اقلیتوں کے جان و مال اور مذہبی عبادت گاہوں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔پنڈت بھگت لال نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان نے ہمیں عزت دی پاکستان ہماری پہچان ہے۔ریورنڈ شاہد معراج نے کہا کہ پاکستان بلاتفریق سب کا وطن ہے ،قائد اعظم کی قیادت میں مسیحی بزرگوں نے آزادی کیلئے جدوجہد کی،ہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

خرم نواز گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی کی تقریب اپنی نوعیت کی بے مثال اور منفرد تقریب ہے،محبت اور یکجہتی کی خوشبو سے پوراپاکستان مہکےگا،مینارٹیز پاکستان کےجسم کاحصہ ہیں،جسم اس وقت تک ہی صحت مند رہتا ہےجب تک اس کے تمام اعضاصحت مند اور فعال ہوں،یہ پاکستان سب کا ہے،اس کی تعمیر و ترقی میں اقلیتیں ہر دور میں آگے رہیں،ہمیں اپنے ہر شہری پرفخر ہے۔

سہیل احمد رضا نے کہاکہ قیام پاکستان کے موقع پر مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے قائد اعظم کی قیادت میں آزادی حاصل کی،پاکستان واحد اسلامی ریاست ہے جہاں آئین پاکستان میں غیر مسلموں کو مکمل ،سیاسی،مذہبی سماجی حقوق کی ضمانت دی گئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور