ادھار واپس نہ کر نے پر دوست نے دوست کی جان لے لی

ادھار واپس نہ کر نے پر دوست نے دوست کی جان لے لی
ادھار واپس نہ کر نے پر دوست نے دوست کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندر کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر4افراد نے ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 24سالہ نوجوان کو ابدی نیند سلادیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندر موہلنوال کے علاقے کا رہائشی 24سالہ امتیاز قریبی الیکٹرونکس کا سامان بنانے والی فیکٹری میں محنت مزدوری کرتا تھا اس نے اپنے ساتھ کام کرنے والے دلبر نامی ملازم کو ادھار پیسے دے رکھے تھے جن کی واپسی کا تقاضہ کیا تو ان کے درمیان پہلے تو تلخ کلامی ہوئی جس کی رنجش ملزم نے اپنے دل میں رکھتے ہوئے چھٹی ٹائم اپنے 3نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈے سوٹوں سے مقتول پر تشدد کر نے لگے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیاوہاںموجود افراد نے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ چندروز زندگی اورموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیاپولیس نے مقتول کے والد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ہے

مزید :

جرم و انصاف -