ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز شکن میزائل کا تجربہ کیا ہے: امریکا

ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز شکن میزائل کا تجربہ کیا ہے: امریکا
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز شکن میزائل کا تجربہ کیا ہے: امریکا

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ھرمز میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے کم فاصلے تک مار کرنے والے ایک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی عہدیداروں نے کہاکہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں میزائل تجربہ امریکی پابندیوں پر تہران کا جوابی اقدام ہوسکتا ہے۔امریکی حکام نے کہا کہ نیول فورس کی مشقوں کے دوران اس طرح کے میزائل کا تجربہ غیرمعمولی ہے۔ یہ تجربہ ابنائے ھرمز میں ایرانی اور علاقائی سمندری حدود میں کیا گیا۔خیال رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیج عرب میں فوجی مشقیں شروع کی تھیں۔ پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ وہ دشمنوں کی طرف سے حملوں اور ممکنہ جنگ کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف فوٹیل نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ اسرائیل ماضی میں بھی اس طرح کی مشقیں کرتا رہا ہے بلکہ موجودہ حالات میں یہ مشقیں خاص اہمیت رکھتی ہیں کیونکہ ایران ایک طرف امریکا کی سخت پابندیوں کا سامان کررہا ہے اور دوسری طرف وہ آبنائے ہرمز کوبند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔امریکا نے سنہ 2015ء سے قبل ایران پر عائد کردہ پابندیاں ایک بار بھر بحال کردی ہیں جس پر ایرانی سخت سیخ پا ہے۔

مزید : بین الاقوامی