عمران خان نے گورنر سندھ کیلئے ایسے نام کی منظوری دیدی کہ عارف علوی بھی دیکھتے ہی رہ گئے، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

عمران خان نے گورنر سندھ کیلئے ایسے نام کی منظوری دیدی کہ عارف علوی بھی دیکھتے ...
عمران خان نے گورنر سندھ کیلئے ایسے نام کی منظوری دیدی کہ عارف علوی بھی دیکھتے ہی رہ گئے، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں چوہدری محمدسرور کے بعد پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور عمران خان کے قریبی رفیق عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کر لیا ،کپتان نے عمران اسماعیل کے نام کی منظوری دے دی ۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018 میں کامیابی ملنے کے بعد نئے پاکستان میں ’’پرانے گورنرز‘‘ تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلہ میں گذشتہ روز پی ٹی آئی نے   چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی منظوری دی تھی اور اب گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل کے نام کی بھی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی پارٹی چیئرمین عمران خان نے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ عمران اسماعیل  نے عام انتخابات میں بھی پی ایس 111 سے کامیابی حاصل کی تھی۔