بھارتی وزیراعظم مودی کی عہد شکنی، ممبر پارلیمان احتجاجا ہٹلر بن گیا

بھارتی وزیراعظم مودی کی عہد شکنی، ممبر پارلیمان احتجاجا ہٹلر بن گیا
بھارتی وزیراعظم مودی کی عہد شکنی، ممبر پارلیمان احتجاجا ہٹلر بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(اے این این)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے عہد شکنی کے بعد بھارتی ممبر پارلیمان نراملی شیوا پرساد نے احتجاج کے طور پر ہٹلر کا روپ دھار لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطا بق جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے نراملی شیوا پرساد نے اپنے وزیراعظم کی عہد شکنی سے دلبرداشتہ ہوکر ہٹلر کا روپ دھار لیا اور احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے اسی حلیے میں پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ وہ اس سے پہلے بھی توجہ حاصل کرنے کے لیے دیوی دیوتاں کا روپ اختیار کرتے رہے ہیں۔ ہٹلر کا حلیہ اپنانے کے باعث سوشل میڈیا پر شیوا پرساد کی خوب لعن طعن کی جارہی ہے۔