حکومت سازی کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کی پوزیشن واضح ، بی این پی اور متحدہ مجلس عمل کوئی فیصلہ نہ کرسکی 

حکومت سازی کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کی پوزیشن واضح ، بی این پی اور متحدہ ...
 حکومت سازی کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کی پوزیشن واضح ، بی این پی اور متحدہ مجلس عمل کوئی فیصلہ نہ کرسکی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کی پوزیشن واضح ہوگئی ہے، دوسری جانب بی این پی اور متحدہ مجلس عمل حکومت سازی یا اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کرسکی جبکہ بلوچستان اسمبلی کااجلاس 13اگست کو بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی سے متعلق بلوچستان عوامی پارٹی نے 5اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل کرکے اپنی پوزیشن واضح کردی ہے ، انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف ،بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی ،جمہوری وطن پارٹی نے بھی بی اے پی کی حمایت کااعلان کردیا جبکہ بلوچستان میں مختلف نشستوں سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے امیدواروں مٹھاخان کاکڑ، سردارمسعود لونی ،سردارعبدالرحمن کھیتران اور محمد عارف محمد حسنی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان پارلیمانی مذاکراتی اجلاس میں کوئی واضح فیصلہ ہونے کے باعث بلوچستان میں حکومت میں شمولیت یا اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے سے متعلق کوئی واضح فیصلہ نہ ہوسکا ۔بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال کے مطابق بلوچستان اسمبلی کااجلاس 13اگست کوبلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی گئی ہے ،بلوچستان اسمبلی کے اجلاس نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیںگے ۔