ادلب میں ایک ملین بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں: یونیسیف

ادلب میں ایک ملین بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں: یونیسیف
ادلب میں ایک ملین بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں: یونیسیف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شامی صوبے ادلب میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے مابین ہونے والی لڑائی کی وجہ سے ایک ملین سے زائد بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں سے زیادہ تر بچے مہاجر کیمپوں میں سکونت پذیر ہیں، جنہیں خوراک، پینے کے صاف پانی اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے کہا کہ ادلب میں لڑائی کی وجہ سے ساڑھے 3لاکھ بچے بھی بے گھر ہوئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی