عوامی نیشنل پارٹی کا ایک اور بڑا لیڈر دہشت گردوں کے نشانے پر،نیکٹا نے الرٹ جاری کر دیا

عوامی نیشنل پارٹی کا ایک اور بڑا لیڈر دہشت گردوں کے نشانے پر،نیکٹا نے الرٹ ...
عوامی نیشنل پارٹی کا ایک اور بڑا لیڈر دہشت گردوں کے نشانے پر،نیکٹا نے الرٹ جاری کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات  میاں افتخار حسین کی جان کو شدید خطرہ ہے ،قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا)نے میاں افتخار حسین کی زندگی کو لاحق خطرے پر تھریٹ الرٹ 414 جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا )نے میاں افتخار حسین کی زندگی کو لاحق خطرے پر تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 

 عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکڑیری جنرل میاں افتخار حسین کو مارنے کے لئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان درہ آدم خیل کے کمانڈر کامران عرف عارف کی سرپرستی میں ’’ پلان آف ڈیتھ  ‘‘بنایا ہے اور  کالعدم ٹی ٹی پی کے خود کش بمبار حْسنین آفریدی کو افغانستان کے شہر کنٹر سے باڈر کراس کرکے دو تین دنوں میں ہدف تک لایا جا ئے گا۔ قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کےتھریٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔نوشہرہ  پولیس نے بھی میاں افتخار حسین  کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور