شمالی کوریا نے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری بارے تمام امریکی تجاویز مسترد کر دیں: میڈیا رپورٹ

شمالی کوریا نے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری بارے تمام امریکی تجاویز ...
شمالی کوریا نے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری بارے تمام امریکی تجاویز مسترد کر دیں: میڈیا رپورٹ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(آن لائن)شمالی کوریا نے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری بارے تمام امریکی تجاویز مسترد کر دیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی تجاویز کو گینگسٹر طرز کی قرار دیتے ہوئے مستقبل قریب میں اپنے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری سے انکار کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے جذبہ خیر سگالی کے تحت پہلے ہی میزائل تجربات روکنے اور امریکی فوجیوں کی باقیات کی حوالگی جیسے اقدامات کر چکا ہے اور اب ملک سے ایک طرف مزید اقدامات کی توقع رکھنا اور دوسری پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھنا دوغلا پن ہے ۔

مزید : بین الاقوامی