بیوی کے نام پر خریدی گئی جائیداد کا اصل مالک شوہر ہی ہوگا:دہلی ہائیکورٹ

بیوی کے نام پر خریدی گئی جائیداد کا اصل مالک شوہر ہی ہوگا:دہلی ہائیکورٹ
بیوی کے نام پر خریدی گئی جائیداد کا اصل مالک شوہر ہی ہوگا:دہلی ہائیکورٹ

  

نئی دہلی(این این آئی)نئی دہلی کی ہائی کورٹ نے کہاہے کہ ایک شخص کو قانونی حق حاصل ہے کہ وہ اپنی جائز آمدنی سے بیوی کے نام پرجائداد(رجسٹری) خریدسکے۔اس طرح خریدی گئی جائداد بے نامی نہیں کہی جاسکتی تاہم جائداد کا مالک وہی کہلائے گا جس نے اسے اپنی آمدنی کے جائز ذرائع سے خریدی ہو نہ کہ جس کے نام سے خریدی گئی ہو۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جسٹس والمیکی جے مہتا کے بنچ نے ایک شخص کی اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کو مسترد کردیا جس کے تحت اس شخص سے ان 2جائید ادوں سے حق سلب کرلیا گیا تھاجو اس نے اپنی اہلیہ کے نام سے خریدی تھی ۔ اس شخص کا مطالبہ تھا کہ ان دونوں جائدادوں پر اسے مالکانہ حقوق دیا جائے کیونکہ اس نے جائز آمدنی کے ذرائع سے خریدی تھی۔ان میں سے ایک نیو موتی نگر اور دوسری گڑگاؤں کے سیکٹر 56میں واقع ہے۔ 

مزید : بین الاقوامی