کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کیا جواسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز ترجمان نے حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملزمان سٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور چھینا ہوا مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔