کھیل کے ایک اورمیدان، پاکستان روایتی حریف بھارت سے پھر شکست کھا گیا

کھیل کے ایک اورمیدان، پاکستان روایتی حریف بھارت سے پھر شکست کھا گیا
کھیل کے ایک اورمیدان، پاکستان روایتی حریف بھارت سے پھر شکست کھا گیا

  


کراچی(ویب ڈیسک) ایشین انڈر23 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کو بھارت سے مات ہوگئی۔ایکسپریس کے مطابق پاکستان کوتیسری ایشین انڈر23 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں1-3 سے ناکامی کا سامنا رہا، موصولہ اطلاعات کے مطابق میانمارمیں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے سیمی فائنل کے پہلے گیم میں25-21 سے کامیابی پائی، بھارت نے دوسرا گیم 25-16 سے جیت کرمقابلہ 1-1سے برابرکرلیا، تیسرے گیم میں اس نے 25-22 سے کامیابی سمیٹ کربرتری لی جبکہ چوتھے گیم میں25-18 سے ملنے والی جیت نے فائنل کا ٹکٹ دلا دیا۔ پاکستانی ٹیم اب تیسری پوزیشن کے لیے جاپان کیخلاف کورٹ میں اترے گی، کامیابی کی صورت میں وہ برانز میڈل کا حقدار بن جائے گی، قبل ازیں پاکستان نے ایونٹ کے گروپ مقابلوں میں مسلسل 6 فتوحات اپنے نام کی تھیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی