خیبرپختونخوامیں بارشوں سے 12 افرادجاں بحق ہو ئے،پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی

خیبرپختونخوامیں بارشوں سے 12 افرادجاں بحق ہو ئے،پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری ...
خیبرپختونخوامیں بارشوں سے 12 افرادجاں بحق ہو ئے،پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوامیں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ،پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوامیں بارشوں سے اب تک 12 افرادجاں بحق ہوئے،جاں بحق افرادمیں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جبکہ مختلف واقعات میں 22 افرادزخمی ہوئے ۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق باجوڑمیں بارشوں سے خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق ہوئے،بونیراورلوئردیرمیں 2 بچے جاں بحق ہوئے ، پی ڈی ایم اے کے مطابق ملاکنڈاورشانگلہ میں 2 افرادموت کے منہ میں چلے گئے،سوات میں بچے سمیت 3 افراد،اورکزئی اورتورغرمیں خاتون سمیت 2 افرادجاں بحق ہوئے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...