کے الیکٹرک کا کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں شدید بارش کے باعث کے الیکٹرک نے کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دے ڈالا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہورہا ہے اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کئی جگہوں پر بجلی بند کردی گئی ہے، سیلابی پانی کے باعث تکنیکی عملے کو شدید دشواری کا سامنا ہے اور بجلی کی کچھ تنصیبات سیلابی پانی سے متاثر ہیں۔