عیدقربان پر ہمیشہ 2 اونٹ ذبح کرتا ہوں،13 اگست کی رات لال حویلی کے باہر اہم اعلان کرنے جا رہا ہوں،شیخ رشید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جشن آزادی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے طور پر منائیں گے ،15 اگست کو پوراپاکستان یوم سیاہ منائے گا،13 اگست کی رات لال حویلی کے باہر اہم اعلان کرنے جا رہاہوں۔نجی ٹی وی اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عیدقربان پر ہمیشہ 2 اونٹ ذبح کرتا ہوں،گوشت بانٹ دیتا ہوں فریج میں نہیں رکھتا ،ان کا کہناتھا کہ فریج نہ بھریں غربا میںگوشت تقسیم کریں ،وزیر ریلوے نے کہا کہ بڑے بڑے لیڈر جیل میں ہیں یہ وہ ہیں جنہوں نے حرام کا مال کھایا،جو جیل میں ہیں اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ہیں ،جوزیادہ چیخے گا جیل جائے گا،شیخ رشید کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان کو زندگی میں پہلی مرتبہ سمجھا رہا ہوں ،جو مولانا کے ساتھ چل رہے ہیں وہ پیچھے ہو جائیں گے،انہوں نے کہا کہ مودی سے جو غلطی ہوئی ہے اس کا خمیازہ بھگتناہوگا،بھارت بے نقاب ہو گیا تحریک آزادی کشمیرتواب شروع ہوگئی ہے ، عمران خان کے پاس مسئلہ کشمیر حل کرنے کابہتر ین موقع ہے ،انہوں نے کہا کہشہبازشریف وکٹ کے وونوں طرف کھیل رہے ہیں ،شہبازشریف جو کرلیں بچیں گے نہیں ۔