مدینہ اور مکہ کے ہسپتالوں میں زیرعلاج غیر ملکی عازمین کو سعودی بادشاہ نے زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی، دل جیت لیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی فرمان پر عمل کرتے ہوئے مدینہ منورہ مکہ مکرمہ کے ہسپتالوں میں زیرعلاج غیر ملکی عازمین حج کو خصوصی انتظامات کے تحت میدان عرفات میں حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کیلئے پہنچایا گیا۔ یہ غیر ملکی عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ارض مقدس پہنچے تھے مگر بیماری/لو لگنے/حادثے وغیرہ میں زخمی ہونے پر مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے ہسپتالوں میں زیرعلاج تھے۔ سعودی بادشاہ اور ولی کے خصوصی حکم پر ان تمام کو بڑی تعداد میں جدید ترین ایمبولینسوں کے ذریعے میدان عرفان لے جایا گیا، ہر ایمبولینس میں ایک غیر ملکی عازم حج کے ساتھ ایک ڈاکٹر اور ایک نرس موجود تھی۔