"یہ عید ان کشمیری مائوں کے دکھوں کے نام جو۔۔۔ " فواد چوہدری نے اعلان کردیا

"یہ عید ان کشمیری مائوں کے دکھوں کے نام جو۔۔۔ " فواد چوہدری نے اعلان کردیا

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ عید کشمیری مائوں کے دکھ کے نام کر دی، خواتین مودی کی فاشسٹ حکومت کا شکار بن گئیں۔کشمیر کی صورتحال پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی بول پڑے، فواد چودھری کا ٹویٹر پر پیغام میں کہنا تھا کہ کشمیری مائیں فاشسٹ حکومت میں اپنے بچوں اور خاندان پر جبر و استبداد کا نشانہ ہیں۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستانیوں کو توفیق دے کہ یہ مائیں ہم سے مایوس نہ ہوں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد