" کچھ عرصہ آرام کرنا چاہتا ہوں اور۔۔۔" تمیم اقبال نے بنگلہ دیشی بورڈ سے اجازت مانگ لی

" کچھ عرصہ آرام کرنا چاہتا ہوں اور۔۔۔" تمیم اقبال نے بنگلہ دیشی بورڈ سے اجازت ...

  


لاہور(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال نے بورڈ سے آرام کیلئے چھٹی مانگ لی۔ انہوں نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کچھ عرصہ کیلئے آرام کرنا چاہتے ہیں۔ بی سی بی عید کی چھٹیوں کے بعد تمیم اقبال کی چھٹیوں کا فیصلہ کرے گا۔ اس سے قبل آل راﺅنڈر شکیب الحسن نے دورہ سری لنکا سے قبل سینئر کھلاڑیوں کے آرام کیلئے بورڈ سے درخواست کی تھی۔

مزید : کھیل