کاﺅنٹی کرکٹ، انگلینڈکے لیگ سپنر عادل رشید سیزن سے باہر ہو گئے

کاﺅنٹی کرکٹ، انگلینڈکے لیگ سپنر عادل رشید سیزن سے باہر ہو گئے
کاﺅنٹی کرکٹ، انگلینڈکے لیگ سپنر عادل رشید سیزن سے باہر ہو گئے

  


لاہور (ویب ڈیسک )انگلینڈکے لیگ سپنر عادل رشید فٹنس مسائل کے باعث بقیہ سیزن سے باہر ہو گئے۔ وہ کندھے کی انجری میں مبتلا ہیں۔عادل رشید نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد میرا کاﺅنٹی کرکٹ میں کم بیک کرنے کا ارادہ تھا لیکن سکین کی رپورٹ کے بعد ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے رواں سال شیڈول بقیہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لوں گا۔ ورلڈ کپ کے دوران درد کش انجکشن کا سہارا لیتا رہا لیکن میگا ٹورنامنٹ کے بعد کندھے کا درد مزید بڑھ گیا تھا اسلئے میں خود بھی سمجھتا ہوں کہ آرام میرے لئے بہتر رہے گا۔ یارکشائر ڈائریکٹر آف کرکٹ مارٹن موکسن نے کہا کہ عادل رشید کے بقیہ سیزن سے باہر ہونے پر بے حد مایوسی ہوئی تاہم ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ وہ مکمل فٹ ہو کر دوبارہ ٹیم جوائن کریں۔

مزید : کھیل