سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل، مقامی اخبار نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی گرفتاری کی تیاریاں ...
سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل، مقامی اخبار نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ امکان ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد انہیں نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں کرپشن کے الزامات میں گرفتار کر لیا جائیگا۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق احسن اقبال نیب ٹیم کو دوران تفتیش تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔ احسن اقبال بدھ کو نیب کے روبرو دوسری بار پیش ہوئے تھے نیب نے ان سے سوال کیا کہ آخر اس منصوبے کیلئے نارووال کا ہی انتخاب کر لیا گیا ہے دوسرا یہ کہ اس کی لاگت 30 کروڑ سے بڑھ کر تین ارب کیسے ہو گئی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد