مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ، پاکستان عسکری آپشن استعمال کرے گا یا سیاسی ؟ فیصلہ سنا دیا

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ، پاکستان عسکری آپشن استعمال کرے گا یا سیاسی ؟ فیصلہ ...
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ، پاکستان عسکری آپشن استعمال کرے گا یا سیاسی ؟ فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کسی عسکری آپشن کے استعمال کے امکان کو رد کرتے ہیں، ہمارے پاس تمام سفارتی اور سیاسی آپشن موجود ہیں اور بھارت کی جانب سے بڑھائے گئے بحران کو مزید بڑھانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات کیخلاف سلامتی کونسل جائیں گے اور سلامتی کونسل اور اسکے ارکان کو ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائیں گے۔پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔انٹرویو کے دوران میزبان نے ملیحہ لودھی کی توجہ وزیر خارجہ شاہ محمود کے بیان کہ عسکری ردِ عمل نہیں دینا چاہتے اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے بیان کہ کشمیریوں کی حمایت میں کسی بھی حد تک جائینگے کے درمیان بظاہر تضاد کی طرف دلائی تو لودھی کا کہنا تھا کہ ہم بہت کلیئر ہیں کہ ہمارے پاس سارے سیاسی اور سفارتی آپشن میز پر موجود ہیں۔ یہ پورا بحران اس ریاست کے لوگوں کے بارے میں ہے، چاہتے ہیں کہ عالمی برادری قانون، انصاف اور اصولوں کے لیے کھڑی ہو تاکہ اس ریاست کے لوگوں کی مشکلات حل کی جا سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی کے لوگوں کو 70 سال سے آزادی سے محروم رکھا گیا ہے اور انھیں شناخت سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔ حالیہ تبدیلیاں مودی سرکار کو جموں و کشمیر کی آبادی میں تبدیلی لانے میں مدد دیں گی اس لیے اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت خطرے میں ہے۔دوسری طرف پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، پاکستان کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائے گا جو امن کیلئے خطرہ بنے، امریکا کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتا ہے، وادی کی خود مختاری ختم کرنے پر ٹھوس بیان ا?نا چاہیے۔امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں مکمل طور پر لاک ڈائون ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا، امریکا سمیت عالمی برادری کشمیر کو متنازعہ تسلیم کرتی ہے، امریکا بھارت کو موجودہ اقدامات واپس لینے کا کہہ سکتا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل میں امریکا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔اسد مجید کا کہنا تھا وزیراعظم نے دورہ امریکا میں امن کی کوششوں پر زور دیا، بھارت کے حالیہ اقدامات پر تشویش ہے، بھارت نے یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا، کشمیر کی 12 ملین آبادی پر 9 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے، پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق موقف اصولی ہے، بھارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی پیشکش کو قبول نہیں کیا، امید ہے دوست ممالک کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کریں گے۔امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید نے مزید کہا پاکستان نے پلوامہ واقعے کے دوران ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کیا، پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان نے ہر صورت ذمہ دار جوہری قوت ہونے کا ثبوت دیا، بھارتی اقدام سے کشیدگی میں اضافہ ہوا جو تشویشناک ہے، کشمیرمیں بھارتی جبر پر سخت امریکی ردعمل آنا چاہیے۔