سپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹر کی سزا ختم ہو گئی

سپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹر کی سزا ختم ہو گئی
سپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کرکٹر کی سزا ختم ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی ڈھائی سالہ پابندی گزشتہ روز ہفتے کو ختم ہو گئی۔حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اوپنر کرکٹر شرجیل خان کو سپاٹ فکسنگ کیس میں ڈھائی برس معطل سمیت پانچ برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، ان کی تیس ماہ کی سزا کل ختم ہو گئی۔ شرجیل خان کو کرکٹ میں واپسی کے لیے اعتراف جرم کرکے عام معافی مانگنا ہوگی۔کرکٹ میں واپسی کے لیے ری حیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد شرجیل خان کھیلنے کے اہل ہوں گے۔شرجیل خان نے ری حیب پروگرام کے لیے گزشتہ ہفتے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا۔پی سی بی اینٹی کرپشن سیکورٹی اینڈ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کی مصروفیت کے باعث ری حیب پروگرام شروع نہ کر سکا ہے۔شرجیل خان کو ری حیب پروگرام عید کی چھٹیوں کے بعد بجھوایا جائے گا۔ ری حیب پروگرام مکمل کرتے ہی شرجیل خان کو کھیلنے کی اجازت ہو گی۔

مزید :

کھیل -