ملک کے شہروں میں نماز عید کے اوقات

ملک کے شہروں میں نماز عید کے اوقات
ملک کے شہروں میں نماز عید کے اوقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الاضحیٰ کے موقع پر  مختلف شہروں کی مساجد اور عید گاہوں میں مندرجہ ذیل اوقات پر نماز عید قرباں ادا کی جائیگی ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید ساڑھے سات بجے، جامع مسجد محمدی شہزاد ٹاون میں سات بجے جبکہ جامع مسجد ابوبکر چٹھہ بختاور میں چھ بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔جامع مسجد الھدی پارک روڈ میں نماز عید سات بجے، جامع مسجد طیبین ملوٹ میں سات بجے اور جامع مسجد العتیق فلاحی کری روڈ میں سات بجے ہو گی۔اسی طرح اسلام اباد کی جامع مسجد الحبیب میں نماز عید سات بجے، جامع مسجد اہلحدیث جی 6 میں ساڑھے چھ بجے، لال مسجد اسلام آباد میں نماز عید ساڑھے چھ، امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو میں نماز عید ساڑھے سات، جامع الصادق جی 9 میں سات بجے، مسجد الحجت ایف الیون ون میں سات بجے اور مسجد علی ابن ابی طالب بہارہ کہو میں نماز عیدکی ادائیگی سات بجے کی جائیگی ۔
جڑواں شہرراولپنڈی کی جامع مسجد عمر کمرشل مارکیٹ سیٹلائٹ ٹاوﺅن راولپنڈی 6:15، جامع مسجد البلال B بلاک سیٹلائٹ ٹاوﺅن 6:30، جامع مسجد ضیاءالعلوم ڈی بلاک میں 6:30 اور جامع مسجد غوثیہ صادق آباد میں 7:30 بجے،جامع مسجدالصباح شمس آباد ڈھوک کالاخان میں سات بجے، جامع مسجد عمر فاروق مسلم آباد پیر ودھائی میں سات بجے، جامع مسجد الکوثر کھنہ کاک میں سات بجے اور جامع مسجد انوار مدینہ ڈھوک کشمیریاں میں جامع مسجد قباءغوثیہ نیو ٹاون شکریال میں 7:15، جامع مسجد حنفیہ غوثیہ چاندنی چوک میں 7:30، جامع مسجد کرم حسین کورال چوک سات بجے، جامع مسجدنورمصطفیٰ دھمیال 7:30، جامع مسجد عباس نیو کٹاریاں سات بجے جبکہ جامع مسجد باغ مدینہ نزد مری روڈ راولپنڈی میں صبح ساڑھے سات نماز عید کی ادائیگی کی جائیگی۔
صوبائی دارلحکومت لاہور میں عیدالاضحٰی کے موقع پر شہر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے،بادشاہی مسجد، گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاو¿ن، قذافی اسٹیڈیم اور دارالعلوم حنفیہ گلبرگ میں اجتماعات ہوں گے۔جامعہ اشرفیہ مسلم ٹاو¿ن میں نماز عید 6:30 پر، باغ جناح میں نماز عید حافظ عاکف سعید کی امامت میں 6:30 پر، مینار پاکستان میں حافظ ابتسام الٰہی ظہیر کی امامت میں 6:30 پر اور جامعہ نعیمیہ میں نماز عید ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی امامت میں 6:30 پر ادا ہو گی۔مسجد کبریٰ سمن آباد میں مولانا عاصم مخدوم کی امامت میں نماز عید 6:45 پر، مسلم مسجد لوہاری میں قاری طاہر شہزاد کی امامت میں 6:45 پر، مسجد وزیر خان میں سید افتخار کی امامت میں 7 بجے جبکہ گرینڈ مسجد بحریہ ٹاو¿ن میں مفتی احمد علی کی امامت میں نماز عید صبح 7 بجے پڑھی جائی گی۔مسجد شہداءمیں نماز عید 7 بجے قاضی یونس کی امامت میں ادا کی جائے گی، جامع مسجد دربار شاہ جمال میں سید نثار اشرف نماز عید 7 بجے پڑھائیں گے، جامع مسجد دالگراں میں نماز عید 7 بجے ادا کی جائے گی اور جامع مسجد دربار شاہ عنایت قادری میں مولانا افتخار احمد کی امامت میں نماز عید صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔لاہور میں ہی جامع مسجد دربار شاہ کمال میں مولانا محمد کی امامت میں نماز عید 7 بجے، جامع مسجد دربار مادھو لعل میں قاری محمد امین کی امامت میں نماز عید صبح 7 بجے، جامعہ اشرفیہ اور داتا دربار مسجد میں نماز عید 7:30 پر پڑھائی جائے گی۔لاہور کی جامع مسجد دربار میاں میر میں مفتی اقبال کھرل 7:30 پر نماز عید پڑھائیں گے، جامع مسجد پیر مکی میں 7:30، دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ میں مولانا معاویہ حسن کی امامت میں 8 بجے، بادشاہی مسجد میں مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی امامت میں 8:30 پر نماز عید ادا کی جائیگی۔گورنر پنجاب چودھری سرور سمیت اہم سیاسی و مذہبی شخصیات بادشاہی مسجد میںنماز عید ادا کریں گی۔
صوبائی دارالحکومت کراچی میں 6:40 منٹ پر جن مساجد میں نماز عید ادا ہو گی ان میں سبیل والی مسجد شامزئی چورنگی گرومندر امامت مولانا محمد طیب کشمیری اور مکہ مسجد آدم جی نگر امامت مولانا مفتی مصنف غنی شامل ہیں۔اسی طرح 6:45 پر جامع مسجد اقصٰی ا?دم جی نگر بلاک اے محمد علی سوسائٹی امامت علامہ لیاقت حسین اظہری، جامع مسجد گلستان غوثیہ چونا بھٹی رنچھوڑلائن امامت علامہ شہزادقادری ترابی، محمدی مسجد موسیٰ لین لیاری امامت علامہ شاکرالطاف قادری اور بادامی مسجد میٹھادر امامت مفتی وسیم ضیائی شامل ہیں۔6:45 پر ہی بلال مسجد سندھی ہوٹل امامت مولانا محمد روﺅف قادری، بدر مسجد لائٹ ہاوﺅس، سلیمانی مسجد غوثیہ کالونی نیو ٹاوﺅن امامت مولانا نور الدین بدخشانی، جامع مسجد معصوم شاہ لسبیلہ امامت مولانا قاضی عبدالمجید، جامع مسجد اقصیٰ آدم جی نگر محمد علی سوسائٹی کراچی امامت مولانا لیاقت حسین اظہری اور جامع مسجد بیت السلام نیشنل اسٹیڈیم کالونی جنرل سوسائٹی امامت مولانا یاسر رحمن نماز عید ادا ہو گی۔صبح 7 بجے نماز عید کی ادائیگی جامع مسجد اشرف لیاقت آباد سی ون ایریا امامت مولانا اظہر فاروقی، جامع مسجد رحمانیہ عقب سپر مارکیٹ لیاقت آباد امامت علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، فاروقی عیدگاہ بلاک13فیڈرل بی ایریا امامت مفتی عبدالعزیزحنفی، اقصیٰ جامع مسجد سلطان المساجد دربارسلطانی فیڈرل بی ایریا امامت پیر کمال میاں سلطانی، جامع مسجد خضرا مدرسہ دینیات سیکٹر 5 فاروقی بلاک 14 گلشن اقبال امامت مفتی سید صابر حسین میں ہو گی۔7:15 پر جامع مسجد گلشن عثمان سیکٹر الیون اے نارتھ کراچی امامت مفتی نور اللہ خالد، مسجد مصطفی ڈیفنس فیز ون ، مسجد طوبیٰ ڈیفنس فیز ٹو، جامع غازی مسجد حاجی عباس خان روڈ بکراپیڑی لیاری امامت علامہ سید حسین شاہ ہاشمی، جامع مسجدگلزارحبیب نیو لیبرکالونی امامت علامہ خلیل الرحمٰن چشتی، جامع مسجد اشاعت الاسلام بلاک ڈی نارتھ ناظم آباد امامت علام محمد عبداللہ، الفلاح مسجد پی اینڈ ٹی کینٹ اسٹیشن امامت قاری شاہد حسین سعیدی نماز عید ادا ہو گی۔7:30 منٹ پر جامع مسجد اللہ والی بوہرا پیر رنچھوڑلائن امامت مولانا صابر حسین، عارف حمید خان شہید پارک مجاہد ہاکی گراﺅنڈ ناظم آباد امامت مفتی عبدالرحمن، نورمسجد غریب شاہ لین بروہی روڈ لیاری امامت علامہ سیدشاہ ولی اللہ، جامع مسجد اویس قرنی منوڑہ امامت علامہ محمدعباس رضاالباروی، جامع مسجد نورانی لیاقت آباد نمبر2 امامت علامہ ریحان غوری، نورانی عیدگاہ نزد قبا مسجد سیکٹر فائیو جی نیو کراچی امامت مفتی محمدرمضان تونسوی اور جامع مسجدعثمانیہ سیکٹر فائیو ایف نارتھ کراچی امامت علامہ فیض مصطفی شمس قادری میں نماز عید قرباں ادا کی جائے گی۔7:30 پر ہی جامع مسجد غوثیہ کالابورڈ ملیر امامت علامہ سید فرحان شاہ نعیمی، مدنی مسجد غوثیہ پی آئی بی کالونی امامت قاری جاوید سیالوی، جامع مسجدالرحمٰن کورنگی روڈ اخترکالونی امامت علامہ غلام مرتضیٰ نورانی، جامع مسجد بیت المکرم گلشن اقبال امامت مفتی محمد زبیر اشرف عثمانی، مرکزی جامع مسجد تھانوی جیکب لائن امامت قاری تبشیر الحق تھانوی اور جامع مسجد باب رحمت گذری امامت علامہ محمد صحبت خان کوہاٹی میں عید کی نماز پڑھائی جائے گی۔جن مساجد میں 7:45 پر نماز عید ادا ہو گی ان میں مرکزی عیدگاہ ٹی گراﺅنڈ فیڈرل بی ایریا امامت مفتی منیب الرحمن، جامع مسجد صفہ عزیز آباد امامت علامہ غلام عباس قادری، جامع مسجد نور مصطفی فائربریگیڈ میراں ناکہ لیاری امامت قاری سکندر رضا عطاری، جامع مسجد ایوان رضا کورنگی5 امامت علامہ فرید اختر قادری، جامع مسجد غوثیہ کالابورڈ ملیر ٹاﺅن کراچی امامت قاری محمد شعیب نعیمی اور جامع مسجد غوث الاعظم سیکٹر3 نارتھ کراچی امامت علامہ حافظ محمد کامران مہروی شامل ہیں۔صبح 8 بجے نماز عید پڑھانے والی مساجد میں جامع درالعلوم کراچی کورنگی کے ایریا امامت مفتی محمد رفیع عثمانی، نشتر پارک امامت مولانا تنویر الحق تھانوی، کچھی میمن مسجد صدر امامت علامہ صاحبزادہ شاہ محمد انس نورانی، مرکزی عیدگاہ دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ صاحب دادگوٹھ ملیر امامت مفتی محمد جان نعیمی، مرکزی عیدگاہ شاہ فیصل ٹاﺅن امامت مفتی نورالہادی نعیمی شامل ہیں۔جامع مسجد غوث پاک کینٹ اسٹیشن امامت علامہ محمد سلیمان قاضی، جامع مسجد خورشید شاہنوازبھٹوکالونی نارتھ کراچی، غوثیہ عیدگاہ بی ون ایریا لیاقت آباد امامت علامہ پروفیسرانوار احمدشیخ، جامع مسجدحنفیہ اللہ والی بھینس کالونی امامت علامہ غلام یٰسین گولڑوی، جامع مسجد اقصٰی سیکٹر فائیو جے نیو کراچی امامت مولانا شبیر احمد حقانی، مرکزی عید گاہ مکی نورانی سیکٹر فائیو ای نیوکراچی امامت علامہ عطا محمد سکندری، جامعہ مسجد دارالخیر مسجد قبا لیاری امامت مولانا محمد عرفان یار خان اور جامعہ مسجد طیبہ عیدگاہ میدان لیاقت آباد امامت علامہ شبیر احمد عثمانی قادری میں بھی صبح ِآٹھ بجے،صبح 8:15 ربانی مسجد سینگولین لیاری امامت ابراہیم قادری، جامع مسجداقصیٰ شاہ فیصل ٹاآن امامت علامہ رئیس احمدنوری انصاری، مرکزی جامع مسجد قادریہ ملیر ٹاﺅن امامت مولانا غلام محمد نعیمی، جامع مسجد حنفیہ نورانی سیکٹر فائیو ایف نیوکراچی امامت مفتی شہزاد رضا قادری، جامع مسجدگلزارمصطفی گڈاپ امامت مولانا جہانزیب ہزاروی، جامع مسجد توحید فرنٹیئر کالونی امامت محمد اسلم اور قمر الاسلام عید گاہ گراﺅنڈ خیابان جامی کلفٹن امامت علامہ عظمت علی شاہ ہمدانی عید نماز ادا ہو گی۔اگر نماز عید کے لیے دیر ہو جائے تو جن مساجد میں 8:30 بجے نماز ادا ہو گی ان میں جامع مسجد دولت مصطفی گڈاپ ٹاﺅن امامت علامہ قاری غلام مصطفی چشتی اور جامع مسجد مدینہ حیدر چالی سائٹ امامت خائستہ رحمن شامل ہیں جبکہ صبح نو بجے جامع مسجد محمدی غوثیہ ناردرن بائی باس امامت مولانا نذیر احمدنعیمی میں نماز عید قربانی ادا کی جائیگی۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر مولانا محمد اسماعیل کی امامت میں 7:15 پر جبکہ تاریخی مسجد مہابت خان میں مولانا طیب قریشی کی امامت میں 7 بجے نمازعید ادا ہو گی۔سنہری مسجد پشاور میں صدر قاری انور بیگ کی امامت میں 8 بجے، جامع مسجد قبا گلبہار نمبر تین مولانا عارف کی امامت میں 6:30 بجے، جامع مسجد سول کالونی ورسک روڈ کبابیان 7 بجے اور جامع مسجد ڈاکٹر کالونی ایل آر ایچ میں 7 بجے عید نماز ادا ہو گی۔پشاور کی جامع مسجد خزانہ بالا چارسدہ روڈ ، جامع مسجد ظفریہ گاو¿ں ککڑ، جامع مسجد سفید پٹواریان اور جامع مسجد بلال پٹواریان میں 7:15 بجے نماز عید کی ادائیگی کی جائیگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -