وطن کی خاطر مرمٹنے والوں میں پاکستانی بھارت سے آگے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سروے کرنیوالی بین الاقوامی کمپنی کا کہناہے کہ وطن کی خاطر مرمٹنے والوں میں پاکستانیوں نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیاہے ۔
ہم نیوز کے مطابق انتہاپسندمودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ غیر قانونی اقدام سے پاکستان اور بھارت کے حالات بہت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ایل اوسی پر شدید گولا بازی جاری ہے اور ممکنہ طور پر دونوں ممالک جنگ کی جانب جا سکتے ہیں۔ایسے میں دنیا بھر میں سروے کرنے والی بڑی کمپنی گیلیپ سروے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وطن کی خاطر مر مٹنے والوں میں پاکستان کا دوسرا جبکہ بھارت کا چوتھے نمبر پر ہے ۔
سروے رپورٹ کے مطابق افریقی مسلم ملک مراکش کے 94 فیصد لوگ اپنے ملک کی خاطر لڑنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں جبکہ 89 فیصد پاکستانی بھی اپنے وطن کی خاطر اپنا سب کچھ لٹانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔تیسرے نمبر پر 89 فیصد کے ساتھ ویتنام اور 75 فیصد کے ساتھ بھارت چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔دوسرے ملکوں میں میں ترکی 73 فیصد، چین 71 فیصد، انڈونیشیا 70، اسرائیل 66 فیصد جبکہ روس کے 59 فیصد لوگ اپنے ملک کی خاطرمرمٹیں گے ۔