کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، حکومتی سطح پر عید سادگی سے منائی جائیگی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، حکومتی سطح پر عید سادگی سے منائی جائیگی
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، حکومتی سطح پر عید سادگی سے منائی جائیگی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فیصلہ کیاہے کہ عید الاضحٰی سادگی سے منائی جائیگی ۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جل رہا ہے اور لہولہان ہے، عید کے موقع پر کشمیریوں کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، حکومت عیدالاضحٰی سادگی سے منائے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ کشمیریوں کو نماز جمعہ کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ آر ایس ایس کا مائنڈ سیٹ اور مودی کی دہشت گردی کا اصل چہرہ ہے۔ بھارتی ہٹلر مودی نے پیلٹ گن سے نوجوانوں کی بینائی چھین لی لیکن اس سے کشمیریوں کی جدوجہد ختم نہیں ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لے کرجارہے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں