کروڑ وں فرزندان اسلام آج عید الاضحی روایتی مذہبی جوش وجذبےاور عقیدت سےمنائیں گے

 کروڑ وں فرزندان اسلام آج عید الاضحی روایتی مذہبی جوش وجذبےاور عقیدت ...
 کروڑ وں فرزندان اسلام آج عید الاضحی روایتی مذہبی جوش وجذبےاور عقیدت سےمنائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے کروڑوں فرزندان اسلام آج عیدالاضحی روایتی مذہبی جوش و جذبے سے منائیں گے، عید قربان کی نماز مساجد کے علاوہ بڑے میدانوں میں ادا کرینگے جس بعد سنت ابراہمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی جائیگی۔ عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔ لاہور میں نماز عید کے بڑے اجتماعات بادشاہی مسجد، جامع مسجد داتا دربار، مسجد وزیر خان، جامع مسجد منصورہ، جامع مسجد القادسیہ چوبرجی، جامعہ اشرفیہ، مسجد شہدا، جامعہ رحمانیہ، جامعہ نعیمیہ، باغ جناح، جامعہ غوثیہ رضویہ فردوس مارکیٹ، ماڈل ٹاﺅن، مینار پاکستان، اقبال پارک، ریس کورس پارک و دیگر مقامات پر ہونگے جن میں خطیب و علما حضرات عیدالفطر کی فضیلت اور اہمیت بیان کرینگے۔پاکستان کے علاوہ بھارت بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کے مسلمان بھی آج عید الاضحی منائیں گے۔
قبل ازیں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات و دیگر خلیجی ممالک سمیت امریکہ و یورپ میں گزشتہ روز عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی،مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں حجاج کرام سمیت مسلمانوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔امام کعبہ نے نماز عید کے خطبے میں فلسفہ قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو محمد ﷺکے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمانوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔مسجد نبوی ﷺ میں بھی عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، فلسطین اور قطر میں بھی عید قربان کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کے لئے لوگوں نے جانور ذبح کئے۔انڈونیشیا، ملائیشیا، جاپان، افغانستان، برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں بھی گزشتہ روز نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی گئی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -