اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا رویہ دیکھ کر مولانا فضل الرحمان نے اجلاس طلب کرلیا

اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا رویہ دیکھ کر مولانا فضل ...
اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا رویہ دیکھ کر مولانا فضل الرحمان نے اجلاس طلب کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمااسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کا اجلاس 13 اگست کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ جے یو آئی ف کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی امرا شرکت کریں گے۔جے یو آئی ف کے اجلاس میں کورونا وائرس اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن ) کا رویہ بھی زیر بحث آئے گا۔اجلاس میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے اور جلسے جلوس کرنے سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

مزید :

قومی -