بلوچستان میں بدامنی کی نئی لہرتشویشناک ہے، اسفند یارولی خان 

بلوچستان میں بدامنی کی نئی لہرتشویشناک ہے، اسفند یارولی خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے چمن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدامنی کی نئی لہر تشویشناک ہے، عملی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا کہ بے گناہ عوام اور بچوں کو ناحق شہید کرنا انسانیت سوز عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ چمن میں گذشتہ کچھ عرصے سے حالات خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے، حکومت اور انتظامیہ کے غیرسنجیدہ رویے کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔اسفندیارولی خان نے نیشنل ایکشن پلان بارے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ آج بھی کہتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد نہیں ہورہا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد ہوجاتا تو بہت سے قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکتا تھا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد سے جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے۔