نوشہرہ،پیر عزیز الرحمان ہزاروی کا نفرنس کی تیاریاں مکمل

نوشہرہ،پیر عزیز الرحمان ہزاروی کا نفرنس کی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) خدمات پیر عزیز الرحمن ہزاروی رح کانفرنس کی تیاریاں مکمل. ضلع بھر سے قافلے شریک ہونگے. صاحبزادہ عتیق الرحمن سمیت ملک کے جید علماء خطاب کریں گے.تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام 13 اگست کو منعقد ہونے والی تحریک آزادی میں اکابر علماء دیوبند کے کردار اور قربانیوں اور خدمات پیرعزیزالرحمن ہزاروی رحمتہ اللہ کے موضوع پر عظیم الشان کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی امیر قاری محمداسلم حقانی کی صدارت میں منعقد ہونے والے جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے مجلس عاملہ اور مقامی تنظیموں کے امراء و نظماء کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکاء اجلاس نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے قیمتی آراء پیش کئے.شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے کہا کہ حضرت مولانا پیرعزیزالرحمن ہزاروی رحمتہ اللہ کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں. انہوں نے اسلامی تعلیمات کے فروغ اور مسلمانوں کے تزکی? نفس اور اصلاح کے لیے زندگی وقف کر دی تھی. جمعیت علماء اسلام کے ساتھ انکی وابستگی اور جمعیت کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں. یوم آزادی پاکستان کے موقع پر کانفرنس کا انعقاد اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ کانفرنس کے مہمانانِ گرامی حضرت مولانا صاحبزادہ قاری عتیق الرحمن ہزاروی، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد قاسم شیرگڑھ، شیخ الحدیث حضرت مولانا مغفور اللہ دیر باباجی، شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالقیوم حقانی اور حضرت مولانا حافظ اختر علی تحریک آزادی میں اکابر علماء دیوبند کے کردار اور قربانیوں اور حضرت مولانا پیرعزیزالرحمن ہزاروی رحمتہ اللہ علیہ کی دینی اور سیاسی خدمات پر روشنی ڈالیں گے. کانفرنس میں ضلع بھر سے ہزاروں افراد قافلوں کی شکل میں شریک ہونگے۔