سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جائیداد کے کرایوں میں غیرقانونی اور ظالمانہ اضافہ کیخلاف احتجاجی ریلی

  سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جائیداد کے کرایوں میں غیرقانونی اور ظالمانہ اضافہ ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)انجمن کرایہ داران ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے زیر اہتمام متاثرہ بازار دالگراں کے تاجروں نے قاسم علی خان مسجد پشاور میں ہنگامی اجلاس کے بعد یونائیٹڈ ٹریڈرز ڈسٹرکٹ پشاور  چیئرمین شوکت علی خان،صدر ملک مہر الہی، احسان اللہ مہمند. مرکزی تنظیم تاجران پشاور  سیکرٹری اطلاعات شہزاد احمد صدیقی اور دیگر تاجر رہنماوں کی قیادت میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جائیداد کے کرایوں میں غیرقانونی اور ظالمانہ اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ساتھ تاجر وفد نے مسئلہ کے حل کے لیے ملاقات کی لیکن کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ مذاکرات میں ناکامی کی بنا پر ایک تحریری درخواست سیکرٹری بلدیات کے آفس میں گفت و شنید کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے جمع کرا دی گئی۔ اور ایک تحریری درخواست گزشتہ روز وزیر بلدیات کامران بنگش کے سیکٹری صاحب کو بھی جمع کروا دی  انہوں نے کہا کہ تاجر مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ لیکن محکمے کی غیرسنجیدگی اور تاجروں کو ہراساں کرنے کے معاملے کی وجہ سے کوونا کی وجہ سے معاشی بحران سے متاثر ہ تاجر سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔  احتجاجی ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر متعلقہ ادارے نے اس میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ جاری رکھا اور تاجروں کو ہراسہ کرنے کی کاروائیاں جاری رکھیں تو کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمے اور انتظامیہ کی ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -