سخاکوٹ میں درجنوں کارکن  مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شامل

    سخاکوٹ میں درجنوں کارکن  مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں ...

  

سخاکوٹ(نمائندہ  پاکستان) یونین کونسل مہردے میں درجنوں سیاسی کارکنوں نے خاندان اور ساتھیوں سمیت اپنے اپنے جماعتوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ شمولیت کے سلسلے میں شریف آباد یونین کونسل مہردے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی تحصیل امیر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا جمال الدین تھے۔ شمولیتی تقریب سے مولانا جمال الدین،تحصیل جنرل سیکرٹری فضل وہاب، سابق ممبر تحصیل کونسل قاضی رشید احمد، جے ائی یوتھ کے تحصیل صدر جاسم علی ایڈوکیٹ، لیاقت علی اور پرویز خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔اس موقع پر تحصیل امیر و سابق امیدوار مولانا جمال الدین نے کہا کہ پی ٹی ائی کاموجودہ حکومت تاریخ کا ناکام ترین حکومت ثابت ہو ا ہے اور گذشتہ دو سال سے حکمرانوں سمیت کسی کو حکومت کے سمت کا پتہ نہیں چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی نے عوام اور بالخصوص نوجوان طبقہ کو دھوکہ دیکر ان کے امیدوں کا خون کیاہے جس کی وجہ سے مایوس ہو کر جماعت اسلامی میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں جوکہ پی ٹی ائی حکومت پر عدم اعتماد اور ہمارے قائدین پر اعتماد کا مظہر ہے۔ سابق امیدوار نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ منتخب ممبران اقتدار کے مزے لے رہے ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -