پبلک ہیلتھ کے سینکڑوں کارکنوں کی خدمت کی،عبدالصادق

پبلک ہیلتھ کے سینکڑوں کارکنوں کی خدمت کی،عبدالصادق

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پبلک ہیلتھ ورکرز ویلفئر یونین کے صدارتی امیدوار عبدالصادق اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار امین شاہ باچا نے کہاہے کہ بونیر میں پبلک ہیلتھ یونین کے کابینہ کا ٹائم 2018 میں ختم ہو چکاہے۔نئی کابینہ کے لئے ہم نے درخواستیں صوبائی جنرل سیکرٹری کو دی ہے۔پبلک ہیلتھ یونین کے کارکنوں نے فیصلہ کیاہے کہ وہ سلیکشن کی بجائے الیکشن کریں گے۔اور جس نے بھی الیکشن جیت لیا۔وہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے کارکنوں کی حدمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے اپ کو صدر اور سیکرٹری ظاہر کرتے ہے۔وہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ساڑھے چار سو کارکنوں کی خدمت کی ہے۔اور ہمیں امیدہے کہ انے والے  یونین کے الیکشن  میں وہ حدمت کرنے والوں کو ووٹ دیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -