پاکستان افغانستان کیساتھ مزید مضبوط تعلقات چاہتا ہے، شہزاد ارباب

  پاکستان افغانستان کیساتھ مزید مضبوط تعلقات چاہتا ہے، شہزاد ارباب

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیبلشمنٹ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کیلئے چمن سرحد کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کی اپنے ملک باوقار واپسی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے افغان طلبہ کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

شہزاد ارباب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -